13 مارچ 2013 - 20:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے ایک بار پھر کرفیو لگادیا ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پر تشدد واقعات کو روکنے کے لئے حکام نے غیر معینہ مدت کا کرفیو لگا دیا ہے۔سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں کرفیو کی وجہ سے معمول کی زندگي درہم برہم ہوکر رہ گئی۔سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کرفیو پر اتنی سختی سے عمل کیا گيا کہ صحافیوں کو بھی اپنے دفاتر پہنچنے میں بہت سی مشکلات پیش آئيں۔واضح رہے کہ سرینگر کے پائين شہر میں گزشتہ روز شام کو سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگيا تھا جس کے بعد پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگيا تھا۔........../242